ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / اسپورٹس / میں اداس ہوں کہ سپریم کورٹ کا حکم بی سی سی آئی نے اب تک لاگو نہیں کیا:جسٹس لوڈھا

میں اداس ہوں کہ سپریم کورٹ کا حکم بی سی سی آئی نے اب تک لاگو نہیں کیا:جسٹس لوڈھا

Sun, 02 Jul 2017 18:50:36  SO Admin   S.O. News Service

کولکاتہ،2جولائی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)عدالت عظمی کی طرف سے ہندوستانی کرکٹ کو بہتر بنانے کے لئے بنائی گئی کمیٹی کے چئرمین ریٹائرڈ جج آرایم لوڈھا کا کہنا ہے کہ انہیں اس بات کا افسوس ہے کہ عدالت کے حکم کو ابھی تکہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی)میں لاگو نہیں کیا گیا ہے۔لوڈھا کمیٹی کی سفارشات کو لاگو کرنے کے لئے بنائی گئی منتظمین کی کمیٹی (سی اواے)اصلاحات کو لاگو کرنے کو لے کر آگے کی منصوبہ بندی پر میٹنگ کرے گی۔میٹنگ سے پہلے لوڈھا نے ابھی تک حکم کی پیروی نہ ہونے پر افسوس ظاہر کیا ہے۔لوڈھا نے ہفتہ کو کہا کہ میں دکھی ہوں اور یہ بدقسمتی کی بات ہے،6 ماہ پہلے سیاواے کی تشکیل ہو گئی تھی ۔سفارشات کو لاگو کرنے کا بھرپور وقت بھی تھا،یہ خوشی کی بات نہیں ہے،یہ عجیب ہے۔لوڈھا نے کہا کہ عدالت عظمی نے بی سی سی آئی کی پوری بات سننے کے بعد 18جولائی 2016کو اپنا حکم دیا تھا،اب صدر اور سیکرٹری کو ہٹائے ہوئے تقریبا ایک سال ہو چکا ہے، لیکن ابھی تک حکم کے لاگو کرنے کا کوئی پتہ نہیں ہے۔لوڈھا کے مطابق عدالت عظمی نے انہیں کئی بار اپنی رضامندی دے دی ہے ۔عدالت عظمی سے بڑا ادارہ نہیں ہو سکتا،ان نکات پر جب بحث ہوئی تھی تب عدالت نے انہیں مسترد کر دیا تھا،اب ان پر بات کرنے کا کوئی مطلب نہیں بنتا۔


Share: